Ad Code

Ads Advertising

Allah Kon Hai In Urdu /اللہ کون ہے؟

allah kon hai in urdu
Allah Kon Hai

 دنیا کے کئی مذاہب کی مقدس کتا بیں آسمان والے خدا کی طرف اشارہ کرتی ہیں۔ اکثر بڑے مذاہب کے ماننے والے آسمان والے خدا کو ماننے پر متفق ہیں۔ مثلاً عیسائیوں ، ہندوؤں اور مسلمانوں میں خدا کے تصور پر کئی اختلافات ہیں لیکن ان مذاہب میں یہ بات مشترک ہے کہ یہ تینوں آسمان والے خدا کو مانتے ہیں۔ ہم اختلافات کی بات کرنے کے بجائے یہ دیکھتے ہیں کہ وہ آسمان والا خدا کون ہے جس کو ہم سب مانتے ہیں۔ جو انسان آسمان والے خدا کو مانتا ہے اُسے یہ جاننے میں دلچسپی ہونی چاہیے کہ دوسرے مذاہب کی کتا بیں اس سچے خدا کے بارے میں کیا کہتی ہیں ۔ Holy Bible Holy Vedas اور دیگر مذاہب کی کتابوں کی طرح قرآن بھی آسمان والے خدا کی صفات بیان کی گئی ہیں۔ قرآن صرف مسلمانوں ہی کی نہیں بلکہ دنیا کے ہر انسان کی کتاب ہے۔ قرآن میں لکھا ہے کہ آسمان والے خدا کا اصل نام اللہ ہے اور یہ نام عربی زبان میں [ الله ] لکھا جاتا ہے۔ اللہ ہندوؤں ، عیسائیوں اور دنیا کے تمام انسانوں کا سچا خدا ہے۔ اللہ کون ہے اور اس کی کیا صفات ہیں؟ اللہ کے وجود کی کیا نشانیاں ہیں ؟ ہم دیکھتے ہیں کہ قرآن اس بارے میں کیا کہتا ہے؟

 اللہ وہ ہے جس نے آسمان اور زمین 6 دن میں بنائے اور پھر (7) آسمانوں سے اوپر ) عرش پر قائم ہوا۔ وہ سب جانتا ہے جو زمین کے اندر جاتا ہے اور جو اس سے باہر نکلتا ہے اور جو کچھ آسمان سے نیچے اترتا ہے اور جو کچھ اس میں چڑھتا ہے۔ تم جہاں کہیں بھی ہو وہ تمہارے ساتھ ہوتا ہے۔ تم جو کچھ کرتے ہو اللہ اسے دیکھتا ہے۔ آسمانوں اور زمین کی بادشاہت صرف اُس ہی کی ہے کہ ン

[ الجديد : 57]

اس اللہ سے کوئی چیز بھی مشابہت نہیں رکھتی اور وہ سب کچھ سننے والا اور سب کچھ دیکھنے والا ہے (1)

[الشورى: 42]

وہ اللہ تمہارا رب ہے۔ اُس کے سوا کوئی خدا نہیں۔ وہ ہر چیز کو پیدا کرنے والا ہے۔ تو تم صرف اُس ہی کی عبادت کرو۔ وہ ہر چیز کا نگہبان ہے (102) اُسے کوئی آنکھ نہیں دیکھ سکتی لیکن وہ تمام آنکھوں کو دیکھ سکتا ہے (100

الانعام: 6]

وہ تمہیں تمہاری ماؤں کے پیٹوں میں ایک حالت کے بعد دوسری حالت میں، تین اندھیروں میں بناتا ہے۔ وہی ہے تمہارا اللہ ، تمہارا رب ۔ صرف اس ہی کی بادشاہت ہے۔ اس کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں ۔ تو تم کدھر بھٹکتے پھر رہے ہو ؟ 

]30 :الزمر[

ہم نے انسان کو بنایا اور ہم اُس کے دل میں آنے والے خیالات سے بھی واقف ہیں۔ ہم اس کی شاہ رگ سے بھی قریب ہیں (16

[503]

ہم انہیں اپنی نشانیاں دنیا بھر میں دکھائیں گے اور ان کی اپنی جانوں میں بھی یہاں تک کہ اُن پر واضح ہو جائے گا کہ یہ سچ ہے۔

اللہ وہ ہے جس نے تمہیں بنایا پھر تم میں روزی دی ، پھر وہ تمہیں موت دے گا اور پھر تمہیں زندہ کرے گا۔ کیا تمہارے خداؤں میں سے کوئی ہے جو ان کاموں میں سے کچھ بھی کر سکتا ہو؟ وہ اللہ پاک ہے اور ان سے بہت بلند ہے جن کے ساتھ اسے شریک کیا جاتا ہے

]30 :الروم[

ذرا سوچو کہ جس منی کو تم خارج کرتے ہو (20) کیا اُس سے انسان تم بناتے ہو یا اس کے بنانے والے ہم ہیں؟ وہ ہے ذرا سوچو کہ جو کچھ تم زمین میں ہوتے ہو کیا اُس سے کھیتی تم اُگاتے ہو یا اس کے اگانے والے ہم ہیں؟  ذرا سوچو کہ جس پانی کو تم پیتے ہو (6) کیا تم اسے بادل سے اُتارتے ہو یا اس کے اُتارنے والے ہم ہیں؟ (60)

]06 :الواقعة[

تم دیکھتے ہو کہ اللہ نے ستونوں کے بغیر آسمان بنائے اور زمین پر پہاڑ رکھ دیے تاکہ کہیں یہ ڈولنے نہ لگ جائے اور زمین پر ہر طرح کے جانور بکھیر دیے اور ہم نے آسمان سے پانی اتارا پھر ہم نے اس سے ہر طرح کے خوبصورت پودے اگا دیے (10) یہ سب کچھ اللہ کا بنایا ہوا ہے۔ اب مجھے دکھاؤ کہ اللہ کے سوا جو خدا ھیں انہوں نے کیا بنایا ہے ؟ (1)

]21 :المن[

اے انسا نو ا تم سب اللہ کے محتاج ہو اور اللہ تمام ضرورتوں سے بے پرواہ اور تمام تعریفوں والا ہے (15)

]35 :فاطر[

اللہ جسے چاہے عذاب دیتا ہے اور جس پر چاہے رحم کرتا ہے اور تمہیں اُس ہی کی طرف لوٹ کر جانا ہے ہم تم اللہ سے بچ کر نہ زمین میں بھاگ سکتے ہو اور نہ ہی آسمان میں اور اللہ کے علاوہ نہ تو تمہارا کوئی دوست ہے اور نہ ہی کوئی مددگار (22)

1 العنكبوت: 29]

تمہاری وہ کون سی فوج ہے جو اللہ کے سوا تمہاری مدد کر سکے؟ بے شک اللہ کا انکار کرنے والے دھوکے میں ہیں (20) اگر اللہ اپنا رزق روک لے تو وہ کون ہے جو تمہیں رزق دے سکے ؟ 

67 :الملك

بے شک آسمانوں اور زمین کی تخلیق میں ، دن اور رات کے بدلنے میں ، کشتیوں میں جو کہ لوگوں کے فائدے کی چیزوں کے ساتھ دریا میں چلتی ہیں ، پانی میں جسے اللہ نے آسمان سے اتارا اور اس سے زمین کو اس کی موت کی بعد زندہ کر دیا ، زمین پر پھیلاتے گئے ہر قسم کے جانوروں میں ، ہواؤں کا رخ بدلنے میں اور آسمان وزمین کے درمیان بادلوں میں یقینا عقل مند لوگوں کے لئے نشانیاں ہیں 

[البقرة : 2]

انسان کو چاہیے کہ اپنے کھانے پر غور کرے (pe بے شک ہم ہی نے پانی سے برسایا (20) پھر ہم نے زمین کو پھاڑ د یاد ہی پھر ہم نے اس میں سے اناج اگایا (2) اور انگور اور چارہ د زیتون اور کجھوریں دوم گھنے باغ دہ اور پھل اور سبزیاں اگائے دو۔

]00 : موتس [

ذرا غور تو کرو کہ آسمانوں اور زمین میں کیا کچھ ہے۔ مگر نشانیوں اور ڈرانے والوں کا یقین نہ کرنے والوں کو کوئی فائدہ نہیں (101)

آسمانوں اور زمین کی بادشاہت صرف اللہ ہی کی ہے اور اللہ ہر چیز کو ممکن کرنے کی طاقت رکھتا ہے بے شک آسمان اور زمین کی تخلیق میں اور دن اور رات کے رد و بدل میں عقل والوں کے لئے نشانیاں ہیں (180) وہ جو کھڑے ہوئے ، بیٹھے ہوئے اور کروٹ کے لیئے ہوئے اللہ کو یاد کرتے ہیں اور آسمانوں اور زمین کی تخلیق میں غور و فکر کرتے ہیں۔ کہتے ہیں اے ہمارے رب! آپ نے یہ سب بے کار نہیں بنایا۔ آپ ( کسی اور خدا کے ساتھ شریک کیے جانے سے پاک ہیں، سو ہمیں جہنم کی آگ سے بچا لیجئے ( اے ہمارے رب ! بے شک جسے آپ نے جہنم کی آگ میں جھونک دیا ، اسے یقینا رسوا کر دیا اور گناہ گاروں کا کوئی مددگار نہ ہو گا (192) اے ہمارے رب ! ہم نے ایک پکارنے والے کو سنا کہ وہ ایمان لانے کو پکار رہا تھا کہ اپنے رب پر ایمان لے آؤ۔ تو ہم ایمان لے آئے۔ اے ہمارے رب! ہمارے گناہ بخش دیجئے اور ہم سے ہماری برائیاں دور کر دیجئے اور ہمیں نیک لوگوں کے ساتھ موت دیجئے (183)

ال عمران : 3]

جنہوں نے اللہ کا انکار کیا وہ گروہوں کی شکل میں جہنم کی طرف دھکیلے جائیں گے۔ یہاں تک کہ جب وہ جہنم تک پہنچیں گے تو اس کے دروازے کھول دیے جائیں گے اور جہنم کے دارو نہ ان سے کہیں گے کیا تمہارے پاس اللہ کا پیغام دینے والے نہیں پہنچے تھے۔ جو تم ہیں تمہارے رب کی آیات بتاتے تھے اور تمہیں اس دن سے ڈراتے تھے ؟ وہ کہیں گے ہاں بالکل (لیکن ہم نے انہیں جھٹلا دیا اور اللہ کا انکار کرنے والوں پر عذاب کا حکم ثابت ہو گیا (70) اُن سے کہا جائے گا جہنم کے دروازوں میں ہمیشہ کے لئے داخل ہو جاؤ (12)

]39 :الزمر[

ان کے چہروں کو جھلس دے گی اور وہ اس میں بدشکل ہور ہے ہوں گے اللہ فرمائے گا کیا تمہیں میری آیتیں پڑھ کر نہیں سنائی جاتی تھیں اور تم اُن کو جھٹلاتے رہتے تھے ؟ بس وہ کہیں گے اے ہمارے رب ! ہم پر ہماری کم بنتی غالب آگئی اور ہم تھے ہی گمراہ لوگ (108) اے ہمارے رب ! ہمیں جہنم کی آگ سے باہر نکال دے ، اگر ہم پھر آپ کے ساتھ دوسرے خدا شریک کرنے پر پہلے تو یقین ہم اپنے آپ پر ظلم کرنے والے ہوں گے (107) اللہ فرمائے گا! اس ہی میں ذلت کے ساتھ پڑے رہو اور مجھ سے بات نہ کرو میرے بندوں میں سے ایک گروہ ایسا بھی تھا جو دعا کیا کرتا تھا کہ اے ہمارے رب! ہم آپ پر ایمان لے آئے۔ سو ہمیں معاف کر دیجئے اور ہم پر رحم فرمانے اور آپ تو بہت رحم کرنے والے ہیں (100) اور تم اُن کا مذاق اڑایا کرتے تھے ، یہاں تک کہ تم مجھے با لکل بھول گئے اور تم ہمیشہ ان پر ہنسا کرتے تھے (110) آج میں نے انہیں اُن کے صبر کا بدلہ دے دیا کہ وہ کامیاب ہو گئے (111)

المؤمنون : 23]

کہہ دو کہ تم اسے مانو یا نہ مانو۔ جنہیں پہلے سے علم دیا جا چکا ہے جب اُن کے سامنے اس کی تلاوت کی جاتی ہے تو وہ اپنے چہروں پر سجدے میں گر پڑتے ہیں کہتے ہیں کہ ہمارا رب پاک ہے بے شک ہمارے رب کا وعدہ پورا ہو کر رہے گا وہ روتے ہوئے اپنے چہروں پر سجدے میں گر پڑتے ہیں اور ان کی عاجزی میں اضافہ ہو جاتا ہے 


Post a Comment

0 Comments