Ad Code

Ads Advertising

چوں چوں چوہا

 

Moral Stories in Urdu
Moral Stories in Urdu 

چوں چوں چوہا

سویر اہوا۔ چوں چوں چوہا اپنے بل سے باہر نکلنے لگا۔ سامنے بلی بیٹھی تھی۔ چوہے نے سوچا میں باہر نکلا تو لی مجھے کھا جائے گی ۔ بلی کہنے لگی ” پیارے چوہے باہر نکل آؤ چوں چوں نے کہا ” میں باہر نہیں آؤں گا بلی نے پوچھا کیوں؟ چوں چوں کہنے لگا ” میں باہر آؤں گا تو تم مجھے کھا جاؤ گی “ بلی نے کہا ”اللہ نہ کرے میں تمہیں کیوں کھاؤں گی۔ میں تو تمہیں دوست بنانے آئی ہوں۔ یہ دیکھو میں ہاتھ بڑھاتی ہوں تم مجھ سے ہاتھ ملاؤ، میرے دوست بن جاؤ چوں چوں بولا ” بلی خالہ میں نہیں آؤں گا۔ تم جاؤ ادھر دیکھو ٹیپو کتا کھڑا ہے۔ اُس سے ہاتھ ملاؤ“۔ بلی نے کتے کو دیکھا۔ اس کا دم نکل گیا۔ وہ اُچھل کر کھڑ کی پر چڑھ گئی۔ کسی
طرح اپنی جان بچائی۔

Post a Comment

0 Comments