ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ایک پٹھان شہر میں ٹوپیاں بیچ رہا تھا۔ وہ بہت تھک گیا۔ تو آرام کرنے کے لئے وہ ایک درخت کے نیچے لیٹ گیا۔ اور سو گیا۔ اسی درخت پر کچھ بندر بھی رہتے تھے۔ انہوں نے اس کی ساری ٹوپیاں اُٹھا لیں۔ جب پٹھان کی آنکھ کھلی تو اپنی ٹو پیا غائب دیکھ کر گھبر اگیا۔ اس نے ادھر اُدھر دیکھا لیکن ٹوپیاں نہ ملیں۔ اچانک اس کی نظر او پر درخت پر پڑی۔ بندر اس کی ٹوپیاں لے کر بیٹھے کھیل رہے تھے۔ پٹھان کو ایک ترکیب سو جھی۔ اس نے اپنے سر کی ٹوپی بندروں کی طرف پھینکی تو بندروں نے بھی اس کی طرح ٹوپیاں اس کی طرف پھینکیں۔ پٹھان ٹوپی پھینکتا تو بند رٹوپیاں پھینک دیتے۔ اس طرح پٹھان کو اپنی ساری ٹوپیاں مل گئیں۔
0 Comments