![]() |
Moral Stories in Urdu |
ایک فقیر دریا کے کنارے بیٹھا تھا ... کسی نے پوچھا بابا کیا کر رہے ہو ؟ فقیر نے کہا انتظار کر رہا ہوں کی مکمل دریا بہہ جائیں تو پھر پار کروں. اس آدمی نے کہا کیسی بات کرتے ہو بابا ... مکمل پانی بہنے کے انتظار میں تو تم کبھی دریا پار ہی نہیں کر پاؤ گے.
فقیر نے کہا یہی تو میں تم لوگو کو سمجھانا چاہتا ہوں کی تم لوگ جو ہمیشہ یہ کہتے رہتے ہو کی ایک بار گھر کی ذمہ داریاں پوری ہو جائے تو پھر نماز پڑھوں گا، داڑھی رکھوں گا، حج کروں گا، خدمت کروں گا ... جیسے دریا کا پانی ختم نہیں ہو گا ہمیں اس پانی سے ہی پار جانے کا راستہ بنانا ہے اسی طرح زندگی ختم ہو جائے گی پر زندگی کے کام اور ذمہ داری کبھی ختم
نہیں ہوں گے .....
0 Comments