 |
Moral Stories in Urdu #1 |
ایک خوبصورت واقعہ
ایک غلام تھا، ایک دن وہ کام پر نہ گیا تو اس کے مالک نے سوچا کہ مجھے اس کی تنخواہ میں کچھ اضافہ کر دینا چاہیئے تا کہ وہ اور دلجمعی سے کام کرے اور آئندہ غائب نہ ہو۔ اگلے دن مالک نے اس کی تنخواہ سے زیادہ پیسے اسے دیے جو اس نے خاموشی سے رکھ لیے، لیکن کچھ دنوں بعد وہ دوبارہ غیر حاظر ہوا تو اس کے مالک نے غصے میں آکر اس کی تنخواہ میں کیا گیا اضافہ ختم کر دیا اور اس کو پہلے والی تنخواہ ہی دی، غلام نے اب بھی خاموشی اختیار کی ، تو مالک نے کہا " جب میں نے اضافہ کیا تو تم خاموش رہے اور اب جب کمی کی تو پھر بھی خاموش ہو کیوں ؟" تب غلام نے جواب دیا؟ جب میں پہلے دن غیر حاضر تھا تو اس کی وجہ بچے کی پیدائش تھی اور آپ کی طرف سے تنخواہ میں اضافے کو میں نے وہ رزق خیال کیا جو وہ اپنے ساتھ لے کے کر آیا، اور جب میں دوسری مرتبہ غیر حاضر تھا تو اس کی وجہ میری ماں کی وفات تھی اور آپ کی طرف سے تنخواہ میں کمی کو میں نے وہ رزق خیال کیا جو وہ اپنے ساتھ واپس لے گئی، پھر میں اس رزق کے خاطر کیوں پریشان ہوں جس کا ذمہ خود
اللہ نے اٹھایا ہوا ہے .
0 Comments