Ad Code

Ads Advertising

Moral Stories/ ایک اللہ والے کی نصیحت

Moral Stories in Urdu #2/islamic
Islamic Moral Stories in Urdu 

 ایک اللہ والے سے کسی نے اپنے مقدر کی شکایت کرتے ہوئے کہا: جو کام کرتا ہوں اُلٹا ، جو کام کرتا ہوں اُلٹا ،
میرے تو سارے کام ہی الٹے پڑتے ہیں ۔ انھوں نے پوچھا : مُہر دیکھی ہے ؟
کہنے لگا : جی !
پوچھا: یہ بھی جانتے ہو کہ مہر پر لکھائی کیسے ہوتی ہے؟
کہنے لگا : مہر پر اُلٹے الفاظ لکھے جاتے ہیں ۔
اُنھوں نے پوچھا: میاں جانتے ہو وہ سیدھے کیسے ہوتے
ہیں ؟
کہنے لگا : جب مہر کاغذ پر لگتی ہے تو الفاظ سیدھے ہو جاتے
ہیں ۔
آپ نے فرمایا: جس طرح مہر اپنا ماتھا کاغذ پر ٹیکتی ہے تو اُس کے الٹے الفاظ سیدھے ہو جاتے ہیں ، اسی طرح تو بھی وضو کر کے مسجد جا اور اپنے مالک کے حضور ماتھا ٹیک ( سجدہ کر ) ، تیرے بھی اُلٹے کام سیدھے ہو جائیں
گے ۔

Post a Comment

0 Comments