Ad Code

Ads Advertising

Hazrat Ali Ka Waqia ,مولا علی کا ایک واقعہ

مولا علی کا ایک واقعہ

ایک مرتبہ مولا علی جنگ نہروان کے لیے اپنے گھوڑے پر سوار ہو رہے ہوتے ہیں کہ ایک نجومی مولا علی کے پاس آتا ہے اور کہتا ہے اے علی یہ جنگ آپ مت لڑیں کیونکہ آپ کا ستارہ گردش میں ہے آپ یہ جنگ بری طرح بار جائیں گے مولا علی اُس کی بات سن کر گھوڑے سے نیچے آجاتے ہیں اور اُس نجومی کو کہتے ہیں اچھا تم ستاروں کے حال جانتے ہو اُس نے کہا ہاں میرا کام یہی ہے میں ستاروں کو دیکھ کر انسان کا حال بتا سکتا ہوں اور آپ کا ستارہ گردش میں ہے اس لیے آپ کو بتایا کے آپ یہ جنگ ہار جاؤ گے مولا علی نے اُس نجومی کو کہا اچھا وہ سامنے ایک گھوڑی ہے جو پیٹ سے ہے بتاؤ اُس کے پیٹ میں نر ہے یا مادہ ہے اب وہ نجومی خاموش مولا علی نے کہا تم تو کہہ رہے تھے کہ میں ستاروں کے حال جانتا ہوں یہ تو تمہاری نظروں کہ سامنے ہے تم تو اس کا حال بھی نہیں جانتے مولا علی نے کہا اچھا بتاؤ کون سا ستارہ جب ٹوٹتا ہے تو اونٹ پر ایک حرکات ظاہر ہوتی ہے اب پھر وہ نجومی خاموش مولا علی نے کہا اچھا اس میرے گھوڑے کے پاؤں کے نیچے زمین پر ایک چیز ہے بتاؤ وہ کیا ہے نجومی خاموش مولا علی نے کہا تم آسمان کے تو کیا زمین پر تمہاری نظروں کے جو سامنے ہے وہ بھی نہیں جانتے ۔ سنو اے شخص میں علی اب تجھے بتاتا ہوں علی کی زندگی کی سب سے کامیاب یہ جنگ ہوگی میرے 10 لوگ بھی اس جنگ میں نہیں شہید ہونگے اور میرے مخالف کے 10 لوگ بھی نہیں بچیں گے اور پھر تاریخ میں لکھا ہے کہ جنگ نہروان میں مولا علی کا کوئی ساتھی بھی شہید نہیں ہوا تھا اور مولا علی کے مخالف کے صرف 9 آدمی بچے تھے۔ -




Post a Comment

0 Comments